ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک اس حوالے سے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ممکنہ جنگ کو روکا گیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے تاکہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کی ملاقات کی تیاری کی جا سکے۔
0 Comments