Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کیس پر سوالات اٹھا دیے


سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت کو قانونی وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت ضمانت کے مقدمات میں میرٹ پر فیصلہ دے، اور کوئی ایسی ریمارکس نہیں دیں گی جو کیس پر منفی اثر ڈالیں۔ عدالت نے وکلا کو قانونی پہلوؤں پر مکمل تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ سماعت میں مؤثر معاونت فراہم کی جا سکے۔ سماعت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عدالت نے کیس کی اگلی کارروائی 19 اگست 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اپیلیں لاہور ہائیکورٹ کے مختلف مقدمات میں ضمانت مسترد کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments