کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولگام میں 12 روزہ محاصرہ و تلاشی آپریشن بھارتی افواج کے لیے مکمل ناکامی پر ختم ہوا۔ مزاحمتی لڑائی کے دوران 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی ناکارہ ہو گئے۔ ایک فوجی کے آخری پیغام میں انکشاف ہوا کہ 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔ مقتول فوجی کے اہلخانہ نے کہا کہ حکومت اور فوج صرف دعوؤں تک بہادر ہیں۔ حریت کانفرنس نے اسے بھارتی فوج کی حالیہ سب سے بڑی شرمناک شکست قرار دیا، جبکہ مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے ایسے آپریشن کرواتی ہے۔
0 Comments