Header Ads Widget

Responsive Advertisement

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

 کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ موڈیز کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام میں جاری اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ ایجنسی کو توقع ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، تاہم ملک کو اب بھی بین الاقوامی پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔ قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اور جلد عالمی ایجنسی سے مثبت خبر ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments