لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے۔ عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں ہوں گی، جبکہ لنگر اور دودھ کی سبیلوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور داتا دربار کے اطراف کے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 15 اگست کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
0 Comments