پاکستان میں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگین قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بازاروں میں بیجز، پرچم، کھلونے اور قومی رنگوں سے مزین اشیاء کی رونق ہے۔ پنجاب میں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ لاہور کے تاریخی مقامات پر بھی جشن آزادی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مشاعرے، ڈرامے اور کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے، جو حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔
0 Comments