Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ — وزیر خزانہ کا بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا عندیہ

 


وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے جبکہ بجلی سستی کرنے کیلئے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق معیشت کے تمام اشاریے مثبت رجحان میں ہیں، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے، اور عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کو سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے تاکہ معیشت میں پائیدار بہتری لائی جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments