بھارت کے ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں ایک بیوی نے جھگڑے کے دوران فون توڑنے پر شوہر کی سرعام پٹائی کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کا فون چھین کر زمین پر دے مارا، جس پر بیوی نے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مارنا شروع کر دیا۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود شوہر کو خاتون سے بچانے میں ناکامی دیکھی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے غصہ پر قابو نہ پانے، سڑک پر تماشہ لگانے اور پولیس کے کردار پر تبصرے کیے، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں شوہر کو کراٹے سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
0 Comments