تل ابیب میں اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں اور ریزرو اہلکاروں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور حملے بڑھانے کے منصوبے کی مخالفت کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پائلٹوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ فوری طور پر روکی جائے۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں صبح سے اب تک مزید 89 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غذائی قلت سے مرنے والوں کی تعداد 227 تک جا پہنچی، جن میں 103 بچے بھی شامل ہیں۔ برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ غزہ کا انسانی بحران ناقابل تصور ہو چکا ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی اداروں کو بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی اجازت دینی چاہیے۔
0 Comments