پاکستان اور بھارت کے حالیہ جنگی تناؤ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پریس انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کو ملک کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے پر ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں شخصیات نے مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔ جنگی حالات میں انہوں نے عالمی میڈیا کو حساس مقامات کا دورہ کرایا اور لمحہ بہ لمحہ درست معلومات فراہم کیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے بھی بھارتی دعوؤں کو ثبوتوں کے ساتھ رد کیا، جبکہ حکومتی نمائندوں کی میڈیا بریفنگز نے پاکستان کے مؤقف کو مزید مضبوط بنایا۔ ستارہ امتیاز، جو ملک کا تیسرا بڑا سول و ملٹری اعزاز ہے، ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے قومی سطح پر نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
0 Comments