پاکستان تحریک انصاف نے یوم آزادی کے موقع پر پنجاب بھر میں خصوصی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رہنما عالیہ حمزہ نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 13 اور 14 اگست کو بھرپور شرکت کریں اور حقیقی آزادی کا پیغام عام کریں۔ انہوں نے بانی چیئرمین کی قید کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور وکلا و اہلخانہ سے ملاقات روک دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب حکومت کو ان کی صحت و زندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ عالیہ حمزہ نے عدالت کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہر آئینی فورم پر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی 27ویں ترمیم کو آئین و جمہوریت پر حملہ اور عدلیہ کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
0 Comments