Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب

 


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکا نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مضبوط کیا اور بھارت کے دہشتگردانہ عزائم کو بے نقاب کیا۔ امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا ان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے فتنہ الہندوستان نامی گروہ کو مالی امداد، علاج کی سہولیات اور براہِ راست روابط فراہم کیے، جبکہ بھارتی میڈیا نے ان کی کارروائیوں کو جواز دینے کی کوشش کی۔ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں اس تنظیم کے ساتھ روابط کا اعتراف بھی کیا، اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی ریاستی سطح پر دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ ذرائع نے خبردار کیا کہ بھارت کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments