برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ غیر متوقع بہتری نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے رواں سال دو بار امریکا کا دورہ کیا، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو گھنٹے کی ملاقات اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت شامل ہے۔ اس پیشرفت میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، تجارتی معاہدے، توانائی اور معدنی وسائل پر بات چیت اور کرپٹو کرنسی منصوبوں میں شراکت داری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے داعش کے ایک اہم ملزم کو امریکا کے حوالے کر کے اعتماد مزید مضبوط کیا، جبکہ بھارت اس بڑھتے تعلقات اور امریکا کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں پاکستان کو دی گئی رعایت پر برہم ہے۔
0 Comments