چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ دہشتگرد تنظیمیں عوام اور مزدوروں کو نشانہ بناتی ہیں اور بھارت کے ساتھ کھل کر تعلقات رکھتی ہیں۔ حیدرآباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ان تنظیموں کو دہشتگرد قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر عالمی پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے دریائے سندھ کے پانی کے معاملے پر قوم سے یکجہتی کی اپیل کی اور کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کا پانی دینا پڑے گا۔ چیئرمین پی پی پی نے نئے این ایف سی ایوارڈ، صوبوں کے حقوق اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پوزیشن واضح کی۔
0 Comments