Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بریکنگ:9 مئی کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات کا 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سوشل میڈیا پر انتشار انگیز مواد پوسٹ کرتی رہی ہیں، جن کے موبائل فونز سے ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ عدالت نے دونوں خواتین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او شادمان کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپنا کیس ثابت کیا ہے، جبکہ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو انہوں نے پرامن احتجاج کیا تھا۔ 

#May9Case #SanamJaved #AliyaHamza #PakistanNews #ATCCourt

Post a Comment

0 Comments