Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا



راولپنڈی میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو اڈیالہ جیل کے قریب ایک ناکے سے پکڑا گیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے کئی کارکن بھی گرفتار ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لینے کے بعد چکری انٹرچینج کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ علیمہ خان اپنے وکلا ساتھیوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج میں شریک تھیں اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی، وہ وہاں سے نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں جیل سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر روک دیا گیا۔ 

Post a Comment

0 Comments