Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک بھر میں یوم آزادی اور بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن، شاندار تقریبات،


پاکستان بھر میں یومِ آزادی اور بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن شاندار انداز میں منایا گیا۔ ہر شہر، گلی اور محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں ڈوبا نظر آیا۔ رات 12 بجتے ہی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے ہوئے۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، پارلیمنٹ ارکان، دوست ممالک کے سفیروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سب کو پرامن احتجاج کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کی اور قومی اتحاد پر زور دیا۔

قومی اسمبلی نے یومِ آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی، شہداء اور قربانی دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ملکی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کو دہرایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments