Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بریکنگ:78واں جشنِ آزادی، معرکہ حق کی فتح کے ساتھ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 

ملک بھر میں 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی اور مساجد میں ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگ چھا گئے اور عمارتیں، شاہراہیں اور سڑکیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی فرائض سنبھالے، جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی جوش و جذبے سے یومِ آزادی منا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments