نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستانی عوام سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے حالیہ دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے برطانیہ کی یکجہتی اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانوی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
0 Comments