وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان کے حصے کا پانی کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ایسی حرکت کی تو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، 6 بھارتی جنگی جہاز گرائے اور 10 مئی کو بھارت کے فوجی غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے نے حصہ لیا اور قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ اقلیتی برادری نے بھی قربانیاں دیں۔
0 Comments