Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو تاریخی شکست، 34 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام



 ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے۔ کپتان شائے ہوپ نے 120 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ جسٹن گریوز نے 43 رنز کی تیز باری کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوئی اور پوری ٹیم صرف 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جیڈن سلز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ شائے ہوپ کو میچ اور جیڈن سلز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments