ملک بھر میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تیاریوں کے سلسلے میں 14 اگست کو شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات اور دفاعی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صبح 10 بجے سے شہری مختلف فوجی ہتھیار، ٹینک، طیارے، راکٹ لانچر وہیکلز، بکتر بند گاڑیاں اور معرکہ حق میں استعمال ہونے والے ریڈارز دیکھ سکیں گے۔ پاک فضائیہ فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرے گی، جبکہ ثقافتی پروگرامز، مختلف اسٹالز اور فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں پر عوام کا جوش و جذبہ بڑھائیں گے۔ اس نمائش کا مقصد عوام کو پاکستان کی دفاعی طاقت سے روشناس کرانا اور آزادی کی خوشیوں کو ملی جذبے کے ساتھ منانا ہے۔
0 Comments