محکمہ موسمیات نے 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر
علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ شہری و نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔
0 Comments