انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں کمی آئی ہے۔ ٹی 20 بیٹرز کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں نہیں، حارث رؤف 24 ویں اور شاہین آفریدی 13 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم تیسری، محمد رضوان 23 ویں اور صائم ایوب 46 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز اور دیگر کیٹیگریز میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔
0 Comments