Header Ads Widget

Responsive Advertisement

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی: کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں

 محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جن کے باعث ملک کے بیشتر حصے بارش کی لپیٹ میں آئیں گے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اگست سے 22 اگست تک مون سون ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گا تاہم نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، میانوالی اور ملتان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہاولپور، ڈی جی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، مٹھی اور تھرپارکر کے اضلاع میں 17 سے 22 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور مسافر حضرات بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں

Post a Comment

0 Comments