Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 78واں یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا


 نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ہائی کمیشن کے چانسری لان میں قومی پرچم کشائی کی، جس کے بعد صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سعد احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ایک آزاد وطن وجود میں آیا، جو خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اتحاد اور قربانی کا جذبہ ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا۔

یوم آزادی کی اس پروقار تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے اور پرچم کی سربلندی کے ساتھ ہوا، جبکہ وطن کی خدمت اور اس کی ترقی کے لیے عزمِ نو کا اظہار کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments