لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے راہ چلتی لڑکی پر تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ سہیل نامی لڑکی سودا سلف لینے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلی تھی، جب ملزم نے اسے راستے میں روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کی والدہ فرزانہ سہیل نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پہلے بھی بیٹی کو تنگ کرتا رہا ہے اور واقعے کے روز اغواء کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی تمام تر تفصیلات قانون کے مطابق سامنے لائی جائیں گی۔ اس واقعے نے مقامی شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں آمنہ سہیل نامی لڑکی پر بگڑے بدمعاش لڑکے کا تشدد
— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) August 14, 2025
بدمعاش لڑکے نے بائک چلاتی لرکی کو روکا اور چابی نکال لی ۔۔ لڑکی چابی مانگتی رہی لیکن لڑکا تھپڑ مارتا رہا ۔
متاثرہ لڑکی گھر کا سودا سلف لینے جارہی تھی ۔@OfficialDPRPP @hinaparvezbutt pic.twitter.com/IeahTppjyh
0 Comments