خیبر پختونخوا: حکومت کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے چینگی بانڈہ کے قریب کریش ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ یہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر سالار زئی جا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے مہمند کی فضائی حدود میں اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ وزیراعلیٰ نے فوری کارروائی کے لیے ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیجنے کی ہدایات دی ہیں۔
صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے بتایا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ سے امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ ہوا تھا اور تحصیل ماموند کے علاقے میں اس سے رابطہ منقطع ہوا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے تاکہ علاقے میں امدادی کارروائی جلد سے جلد مکمل کی جا سکے۔
اس افسوسناک واقعے سے صوبائی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہلاکتوں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ بچاؤ کے اقدامات جاری ہیں۔
0 Comments